نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید کی چا ئنا انرجی انٹرنیشنل گروپ لمیٹڈ کے جنرل منیجر وانگ ہوہیا سے ملاقات

87
گلابی نمک کو برآمد کرنے کے حوالے سے جلد پالیسی وضع کی جائے گی، سمیع سعید
سی پیک کے تحت بلوچستان میں اربوں ڈالر کے گلابی نمک کو برآمد کرنے کے حوالے سے جلد پالیسی وضع کی جائے گی، سمیع سعید

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے چا ئنا انرجی انٹرنیشنل گروپ لمیٹڈ کے جنرل منیجر وانگ ہوہیا سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور توانائی کے شعبے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کے روز ہونے والی ملاقات میں نگراں وزیر منصوبہ بندی اور چائنا انرجی انٹرنیشنل گروپ لمیٹڈ کے وفد کے مابین توانائی، گرین انرجی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگراں وزیر نے چائنا انرجی انٹرنیشنل گروپ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی کاوشوں کو سراہا۔ سمیع سعید نے کہا کہ چائنا انرجی انٹرنیشنل گروپ لمیٹڈ پاکستان میں مختلف منصوبوں میں کام کر رہی ہے، ان منصوبوں میں آزاد پتن منصوبہ، سک کناری، نیلم جہلم اور مہمند ڈیم جیسے منصوبے شامل ہیں اور یہ تمام منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔نگراں وزیر منصوبہ بندی نے موجودہ حکومت کی جانب سے چین کی کمپنیوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔