آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

97
Meteorology Department
Meteorology Department

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی 40، چھور، شہید بینظیرآباد اور حیدرآباد میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔