اٹک۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر اٹک پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں ۔ضلع بھر سے 04 ملزمان گرفتار کر کے 06 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔
ایس آئی محمد اعجازتھانہ سٹی حسن ابدال نے دوران چیکنگ منشیات فروش نور خان ولد حسین خان سکنہ گلشن اقبال ٹاؤن پشاور سے 2110 گرام چرس بر آمد کر لی جبکہ اے ایس آئی ظہیر احمد تھانہ بسال نے دوران چیکنگ منشیات فروش ذوالفقار احمدسے 2200 گرام چرس برآمدکر لی
اسی طرح ایس آئی جنید احمد تھانہ حضرو نے دوران چیکنگ منشیات فروش عبدالحمید سے 1010 گرام چرس برآمد کرلی اور اے ایس آئی عظمت خان تھانہ انجراء نے دوران چیکنگ منشیات فروش عامر شہزاد ولد ملک خان سکنہ محلہ طورنگ آباد چھب تحصیل جنڈ سے 1100 گرام چرس بر آمد کر لی۔ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات ایکٹ اور اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے ۔\378