وزیراعظم کی توجہ فلمی صنعت کی بحالی اور ترقی پر مرکوز ہے، وزیر مملکت مریم اورنگزیب

92
پہلے دن وزیر اعظم خود صبح 8 بجے دفتر میں تھے، اب تمام دفاتر صبح 8 بجے کھلیں گے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی ) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی توجہ فلمی صنعت کی بحالی اور ترقی پر مرکوز ہے اور حکومت نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی اور استحکام کیلئے بھارتی فلموں کی نمائش کے اثرات کا جائزہ لینے کے بعد موجودہ پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس نے صورتحال کے جائزہ کیلئے نامور فنکاروں ، پروڈیوسرز اور نمائش کنند گان سمیت تمام فریقین کو دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1965ءسے اب تک کے جائزہ سے اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ مقامی سینماﺅں میں بھارتی فلموں سمیت غیر ملکی مواد کی نمائش کے پاکستانی فلمی صنعت اور انڈسٹری کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔