امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن سمیت کئی عالمی رہنماوں سے فون پر بات چیت

115

واشنگٹن/ ماسکو۔ 29 جنوری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن سمیت کئی عالمی رہنماوں سے فون پر بات چیت کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ فون پر بات چیت تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کے تحت ایک اہم پیش رفت ہے۔کریملن کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تفصیل جاری کی گئی ہے۔