پشاور۔13اکتوبر (اے پی پی): نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ایک روزہ دورہ پر پشاور پہنچ گئے۔جمعہ کو پشاور پہنچنے پرنگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان نے ہیلی پیڈ پر وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے گورنر ہاؤس آمد پر وزیراعظم کو خوش آمدید کہا۔