اسلام آباد ۔29جنوری(اے پی پی ) دسویں نیشنل ٹین پین باولنگ چیمپیئن شپ 2017 کے پانچویں روز کا کھیل گزشتہ روز لیژرسٹی باولنگ کلب میں اختتام پذیر ہوگےا۔ چیمپئین شپ کے پانچویں روز ماسٹر ڈبلز اور ماسٹر ٹیم کے ایونٹ ختم ہوئے۔ جس میں کراچی، پشاور اور اسلام آباد کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ کھیل کے آغاز پر ماسٹر ڈبلز کے مقابلوں مےں 13 ڈبلز نے حصہ لیا۔ ماسٹر ڈبلز …
نیشنل ٹین پین باولنگ چیمپیئن شپ، پانچویں روز کے مقابلے اختتام پزیر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔29جنوری(اے پی پی ) دسویں نیشنل ٹین پین باولنگ چیمپیئن شپ 2017 کے پانچویں روز کا کھیل گزشتہ روز لیژرسٹی باولنگ کلب میں اختتام پذیر ہوگےا۔ چیمپئین شپ کے پانچویں روز ماسٹر ڈبلز اور ماسٹر ٹیم کے ایونٹ ختم ہوئے۔ جس میں کراچی، پشاور اور اسلام آباد کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ کھیل کے آغاز پر ماسٹر ڈبلز کے مقابلوں مےں 13 ڈبلز نے حصہ لیا۔ ماسٹر ڈبلز کے پہلے راونڈ میں ہر کھلاڑی نے دو، دو میچز کھیلے۔ جسمیں کراچی سے تعلق رکھنے والے اخمر عباس اور شبیر لشکر نے دو ، دو گیموں میں ٹوٹل 750سکور کے مجوعی اوسط کے ساتھ ڈبلز کے پہلے راونڈ میں نمایاں رہے۔








