وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کی درخوستوں کے حوالے سے قومی بینکوں سے 30 اکتوبر تک ریکوئسٹ آف پروپوزل طلب کر لیں

254
وزارت مذہبی امور

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کی درخوستوں کے حوالے سے قومی بینکوں سے 30 اکتوبر 2023 تک ریکوئسٹ آف پروپوزل (آر ایف پی)طلب کر لیں ۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق وزارت نے حج درخواستوں کی وصولی کے لئے قومی بینکوں کی اہلیت کے معیار کا بھی تعین کر دیا ہے

جس کے مطابق ملک بھر میں کم ازکم 400 برانچز ، سٹیٹ بینک کی طرف سے ڈبل”AA” کریڈٹ ریٹنگ اور مستعد اور اہل سٹاف کے حامل قومی بینک ہی حج درخواستیں جمع کرنے کے اہل ہوں گے ۔ شیڈول اور کمرشل بینکوں کے حج کوآرڈینیٹرز کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی ہے۔ مقررہ تاریخ تک آر ایف پی جمع کرانے والے بینکوں کو ہی حج درخواستیں جمع کرنے کی ذمہ داری سونپی جائے گی ۔