ترنول میں ٹرین اور ڈمپر میں تصادم، انجن پٹری سے اتر گیا ،ڈرائیور زخمی

117

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):ترنول میں ٹرین ڈمپر سے ٹکرانے کے باعث انجن پٹری سے اتر گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا ۔ ٹوی چینل کی رپورٹ کےمطابق ملتان سے راولپنڈی آنے والے ٹرین سے ڈمپر ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا ۔

ریلوے حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے کرین بھی جائے وقوعہ پر پہنچا دی گئی ہے ۔