موٹروے پولیس ایم ٹو نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی، ترجمان

292
موٹر وے ایم ٹو پر کلر کہار کے قریب خاتون ڈرائیور کی موٹر وے پولیس افسران کے ساتھ بد تہذیبی، پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا

لاہور۔15اکتوبر (اے پی پی):ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پٹرولنگ افسران نے موٹروے ایم ٹو پر سیال موڑ کے قریب ایک مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا۔ کار ڈرائیور نے رکنے کی بجائے رفتار بڑھا کر فرار ہونے کی کوشش کی،

تعاقب کرنے پر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا،گاڑی کی تلاشی لینے پر کار میں سے 150 کلوگرام چرس اور افیون برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو منشیات برآمدگی کے متعلق اطلاع دی۔

ڈی ایس پی خرم شاہ نے قانونی کارروائی کے بعد منشیات اے این ایف کے حوالے کر دی جبکہ سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے۔