نیو یارک ۔ 30 جنوری(اے پی پی) عالمی سٹاکس مارکیٹس میں پیر کو مندی چھائی رہی ۔ مرکزی عالمی حصص بازاروں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے اعلانات اثرانداز رہے۔ یورپی سٹاکس کا بھی آغاز مندی سے ہوا جبکہ ایشیاءکا ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈکس ایکس جاپان 0.4 فیصد ڈاﺅن رہا۔ یورپ کا ایف ٹی ایس ای 100لندن انڈیکس 0.4 فیصد، فرانس کا سی اے سی اے سی 40 انڈیکس ، 0.5 اور جرمنی کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.3 فیصد ڈاﺅن رہے۔