خاندانی منصوبہ بندی کے لئے گھر گھر مہم شروع کریں گے ، وفاقی سیکرٹری صحت

80
خاندانی منصوبہ بندی کے لئے گھر گھر مہم شروع کریں گے ، وفاقی سیکرٹری صحت

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری صحت افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی کے لئے گھر گھر مہم شروع کریں گے ۔ انہوں نے پیر کووزارت صحت کی جانب سے آل پاکستان خواتین کنونشن برائے خاندانی منصوبہ بندی سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ ملک میں شرح پیدائش 2.8 تک پہنچ گیا ہے۔

خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے صوبائی اور ضلعی سطح پر اقدامات کے سلسلے میں خواتین کے تعاون کی ضرورت ہے، خاندانی منصوبہ بندی کے لئے گھر گھر مہم شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیو اور کورونا وائرس کے خلاف بہترین طریقے سے مقابلہ کیا ہے، کورونا وائرس کی وبا کے دوران پاکستان میں اموات کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں کم رہی۔