27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںملاوٹی و غیر معیاری اشیاء کے تدارک کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا...

ملاوٹی و غیر معیاری اشیاء کے تدارک کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا اقدامات و کارروائیوں کا سلسلہ جاری

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):ملاوٹی و غیر معیاری اشیاء کے تدارک کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ضلع کچھی میں بھی اقدامات و کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق اشیاء کی تیاری میں ناقص و مضر اجزاء کے استعمال ، دودھ میں ملاوٹ ، مراکز میں صفائی ستھرائی کے نامناسب انتظامات سمیت مختلف وجوہات پر ڈھاڈر میں 4 خوراک کے مراکز کو جرمانہ ، معمولی نقائص پر 7 کو اصلاحی نوٹسز جاری کردیے گئے ۔ جرمانہ کیے گئے مراکز میں 1 مصالحہ شاپ ، 1 ملک شاپ ، 1 بیکری و بیکنگ یونٹ جنرل سٹور شامل ہیں۔

- Advertisement -

جنرل سٹور سے زائد المعیاد خوردنی مصنوعات اور ممنوعہ نمک قبضہ میں لیکر ضبط کرتے ہوئے دکاندار کو اس ضمن میں آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=401630

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں