بابوسرٹاپ پر برفباری،بٹہ کنڈی سےآگےسیاحوں کاداخلہ بند

119
بابوسرٹاپ پر برفباری

ایبٹ آباد۔ 16 اکتوبر (اے پی پی): برفباری کےباعث بٹہ کنڈی سےآگےسیاحوں کاداخلہ بندکردیاگیا۔ترجمان کاغان ڈیلوپمنٹ اتھارٹی معظم علی نےاے پی پی کو بتایا ہے کہ پیر کو ضلع مانسہرہ کےسیاحتی مقامات ناران شہرکےپہاڑوں،جھیل سیف الملوک،بابوسرٹاپ،اپرویلی،جلکھڈ،لولوسرجھیل اورسری پائےپربرفباری کاسلسلہ شروع ہو گیا جو جاری ہے۔

بابوسرٹاپ پرایک فٹ تک برف پڑچکی ہے،سڑکوں پرہلکی برفباری کےباعث بٹی کنڈی سےآگے سیاحوں کاداخلہ بندکردیاگیاہے۔اُنھوں نےمزیدبتایاکہ کاغان اورناران میں بارش جاری ہےتاہم برفباری کاسلسلہ ناران شہرکےقریب پہنچ چکاہے۔ان کاکہناتھاکہ کاغان ڈیلوپمنٹ اتھارٹی نےتاحال کسی بھی علاقےمیں آپریشن شروع نہیں کیا ہے ۔