اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):ربیع الثانی 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، یکم ربیع الثانی کل( منگل کو) ہوگی ۔ پیر کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور میں ہوا جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے ۔
ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظررکھتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا ہے اس لئے یکم ربیع الثانی منگل 17 اکتوبر کو ہوگی ۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے چاند کی رویت کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔