میومیر اور لورینزو سونیگو اے ٹی پی سٹاک ہوم اوپن ٹینس مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

79
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

سٹاک ہوم۔17اکتوبر (اے پی پی):سربیا کے ٹینس سٹارمیومیر اور اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو سونیگو اے ٹی پی سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔میومیر نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سویڈن کے حریف کھلاڑی کارل فریبرگ کو شکست دے کر اور اٹلی کے لورینزو سونیگو نے سربیا کے حریف کھلاڑی دوشن لاجووچ کو ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں میومیر نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سویڈن کے حریف کھلاڑی کارل فریبرگ کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اٹلی کے لورینزو سونیگو نے سخت مقابلے کے بعد سربیا کے حریف کھلاڑی دوشن لاجووچ کو 6-4، 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔