23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںاے این ایف کی منشیات کی آن لائن خریدوفروخت اور سمگلنگ میں...

اے این ایف کی منشیات کی آن لائن خریدوفروخت اور سمگلنگ میں ملوث گروپوں کے خلاف کارروائی جاری،11 گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی ۔17اکتوبر (اے پی پی):اینٹی نارکاٹکس فورس (اے این ایف )نے منشیات کی آن لائن خریدوفروخت اور سمگلنگ میں ملوث گروپوں کے خلاف کارروائی جاری ہے،اب تک 11 ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ کچھ ماہ سے آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی معلومات موصول ہورہی تھیں، انٹرنیٹ کے ذریعے کاروبار کے پیچیدہ عمل کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک پیشہ ور گروہ کے خلاف منظم کا رروائی عمل میں لائی گئی۔

مذکورہ گروہ آن لائن انٹرنیٹ شاپنگ پلیٹ فارم پر کمپنیاں رجسٹر ڈ کر کے ملک بھر میں منشیات کی سمگلنگ کر رہا تھا۔اے این ایف نے اس اہم اطلاع ملنے پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں بیک وقت اور مربوط کا رروائی کی،ان کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 11 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایاکہ تحقیقات کے نتیجے میں مزید افراد کی شناخت ہوئی ہے جو اس گھنائونے دھندے سے منسلک ہیں۔ گروہ سے منسلک افراد کا تعلق پاکستان کے چاروں صوبوں سے ہے،اب تک 33 پارسل قبضے میں لے کر 53.7 کلو چرس ، 1.6 کلو آئس اور 1.2 کلو افیون برآمد کی گئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ انکشاف ہوا ہے کہ متعلقہ گروہ کا نیٹ ورک ملک بھر میں پھیلا ہوا ہے اور بڑے ای کامرس پلیٹ فارم کے ملازمین کا اس گھنائونے فعل میں ملوث ہونا بھی خارج از امکان نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں ای کامرس موجودہ دور کی ضرورت اور ملک میں اس کا فروغ خوش آئند پہلو ہے وہیں اس کے میکنزم کو فعال اور موثر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ای کامرس میں کام کرنے والی کمپنیوں کو اپنے اندرونی معاملات پر از سر نو نظر ڈال کر اپنے نظام کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی سہولیات منشیات سمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ کی جاسکیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=402071

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں