فیصل آباد پولیس نے رواں ماہ کے دوران 148خطر ناک اشتہاریوں سمیت 623 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا

189
گرفتار

فیصل آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے رواں ماہ کے پہلے 15 روز کے دوران 148خطر ناک اشتہاریوں سمیت 623 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے رواں ماہ کے پہلے15 روز کے دوران ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں کی جانیوالی کارروائیوں میں 148خطر ناک اشتہاریوں سمیت 623 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان شہزاد جاوید نے بتایا کہ پولیس نے رواں ماہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 148خطر ناک اشتہاریوں اور 56 عدالتی مفر و ران کو گرفتار کیا، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنیوالوں کے خلاف کارروائیوں میں 201 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،

ملزمان کے قبضہ سے 177 پسٹل،10 رائفلز،12 بندوقیں،03 رپیٹر اور294 گولیاں برآمد کی گئیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 147 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 187.244کلوگرام چرس اور1354لیٹر شراب برآمد کی گئی۔جوا مافیا کے خلاف کارروائیوں میں 71ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 183مقدمات کا اندراج کیا گیا۔