ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے ، ہر روٹ پر 10 فیصد کم کرایہ کی وصولی کو یقینی بنایا جائے گا،اسسٹنٹ کمشنر حضرو

131
پٹرول کی قیمت کم ہونے پرمظفرگڑھ میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

حضرو۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر حضرو کامران اشرف نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی کمی کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے ، ہر روٹ پر 10 فیصد کم کرایہ کی وصولی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلہ میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سبزی اور کریانہ سمیت بنیادی اشیاء ضرورت و خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور اس سلسلہ میں عوام کو براہ راست فائدہ پہنچانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر مقرر کردہ ریٹ لسٹ پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اس سلسلہ میں کرایوں کی کمی اور اشیاء خوردونوش کی سرکاری قیمتوں ارزاں نرخوں پر عملدرآمد کروانے کے لئے تاجر تنظیموں کے نمائندے جس میں انجمن تاجران،گوشت و برائلر فروخت ایسوسی ایشن ،سبزی و فروٹ تاجران ایسوسی ایشن ،نان بائی ایسوسی ایشن ،دودھ دہی کے تاجروں سمیت بس اڈہ منیجر سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کے نمائندوں سے خصوصی میٹنگ کی اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروانے کے سلسلہ میں آگاہ کیا ۔