عوام کو ریلیف دینے کے لیے تاجر سرکاری نرخنامے کی پابندی کریں،تحصیلدار قلات علی احمدکرد

196
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

کوئٹہ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):پرائس کنٹرول کمیٹی قلات کا اجلاس زیر صدارت تحصیلدار علی احمد کرد ہوا جس میں تاجروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اس موقعے پر پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبر حاجی عزیز مغل اور دیگر تاجروں میں آغا حیدر شاہ ،میراحمد کھیازئی ،میر جمعہ خان نیچاری پرکاش چند حاجی بشیراحمد مینگل اور اے سی کے ریڈر ثناءاللہ محمد حسنی میونسپل کمیٹی کے محمد یعقوب لانگو اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سابقہ اور موجودہ نرخنامے پر مکمل بحث کی گئی۔تحصیلدار علی احمدکردنے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے سرکاری نرخنامے کی پابندی کی جائے ،پورے ملک میں تمام چیزوں میں بہت کمی ہوئی ہے اور اب تمام تاجر برادری مکمل سرکاری ریٹس پر عمل کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے نرخنامے بہت جلدجاری کریں گے ، تاجر برادری ان کی مکمل پابندی کرے، پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سےروزانہ کی بنیاد پر تمام دکانوں کی ریٹس اور اشیائے خوردونوش کی مکمل چیکنگ کی جائے گی۔