پاکستان 13برس بعد ٹینس کے انٹرنیشنل مقابلوں کی دوبارہ میزبانی کرے گا

94

پاکستان 13برس بعد ٹینس کے انٹرنیشنل مقابلوں کی دوبارہ میزبانی کرے گا،کریڈٹ وفاقی وزیر آئی پی سی ریاض حسین پیرزادہ اور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرہ کو جاتا ہے،خالد رحمانی

لاہور ۔ 30 جنوری (اے پی پی) ڈیوس کپ ( ٹینس)ٹائی کے مقابلے 3 سے 5 فروری تک پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد کے سنتھیٹک ٹینس کورٹ پر کھیلے جائینگے۔ یہ ٹائی ایشیا او شیانا گروپ ٹوکے پہلے راﺅنڈ کے سلسلہ میں ہورہی ہے۔ اس گروپ میں پاکستان کے علاوہ، ایران، ویت نام، ہانگ کانگ، چائنہ، تھائی لینڈ، انڈو نیشیا، کویت اور فلپائن شامل ہیں۔ ٹیم میں عقیل خان، اعصام الحق، محمد عابد علی اکبر اور محمد عابد مشتاق شامل ہیں جبکہ رشید ملک ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ پاکستان ٹینس ٹیم ایران کے خلاف ماضی میں تین ڈیوس کپ ٹائی کھیل چکی ہے اور تینوں میں پاکستان کو فتح حاصل ہوئی۔