اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):پاکستانی شوبزشخصیات کی غزہ پر اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی مذ مت کرتے ہوئے امداد کی اپیل ہے ۔ اس حوالے سے گلوکارعلی ظفر نے کہا کہ دنیا کے موجودہ حالات دیکھ کر بے بسی محسوس ہوتی ہے۔انہوں نے غزہ کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس وقت جو دنیا کے حالات چل رہے ہیں اس کے حوالے سے کچھ نہ کرسکنے پر بےبسی محسوس ہوتی ہے۔
اداکارہ صنم سعید نے فلسطینی بچے کی تصویر شیئر کر تے ہوئے کہاکہ اللہ ان بچوں پر اپنا رحم فر مائے ۔ اشناہ شاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تمام مسلم ممالک کو مل کر غزہ کے لئے آواز اٹھانی چاہیے او ر تمام اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
گلوکار عمیر جسوال اور داکار عمیر رانا نے بھی اسرائیلی جارحانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہاکہ اسرائیل ایک بچوں کا قتل کرنے والی حکومت ہے۔ اداکارہ ہانیہ عا مر نے کہاکہ دنیا میں اب جنگ نہیں امن چاہیے اور ہم سب کو مل کر فلسطینی متاثرین کی امداد کرنی چاہیے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=402891