اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے سبزی و فروٹ منڈیوں کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے۔

263
سیالکوٹ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کا نئی سبزی و پھل منڈی بھڈال کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

گجرات، 19 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرگجرات صفدر حسین ورک کی ہدایات کے مطابق اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے سبزی و فروٹ منڈیوں کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے۔

اسی سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوہیب ممتاز سبزی و فروٹ منڈی لالہ موسیٰ اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے سبزی منڈی سرائے عالمگیر کا دورہ کیا۔ نیلامی کے عمل اور ریٹ لسٹوں کے اجراء کے عمل کی نگرانی اور سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائز ہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے کہا کہ تاجر برادری ڈیمانڈ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں ۔

مصنوعی مہنگائی و ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں اور ضلعی انتظامیہ گجرات کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائیں، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔