سٹیفانوس سیٹسیپاس یورپین اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

58
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

برسلز۔20اکتوبر (اے پی پی):یونان کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ سٹیفانوس سیٹسیپاس یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 25 سالہ یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس سیٹسیپاس نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں نیدرلینڈز کے حریف کھلاڑی بوٹک وین ڈی زنڈشلپ کو شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بیلجیم کے شہر اینٹورپ میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں یونانی ٹاپ سیڈڈ سٹیفانوس سیٹسیپاس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے نیدرلینڈز کے حریف کھلاڑی بوٹک وین ڈی زنڈشلپ کو سٹریٹ سیٹس میں5-7 اور 3-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔