سوئی ناردرن گیس کا گیس چوروں اور کمپریسر لگانے والوں کے خلاف آپریشن ،223 گیس کنکشن منقطع

142
Sui Northern Gas Pipelines Limited
Sui Northern Gas Pipelines Limited

لاہور۔20اکتوبر (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پنجاب،خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں گیس چوروں اور کمپریسر لگانے والوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مزید223 گیس کنکشن منقطع کر دیئے،اس دوران 308 سست رفتار میٹرز کیبل درست کرنے کیلئے پروسیس شروع کر دیا گیا جبکہ ایک کروڑ 17 لاکھ سے زائدکے جرمانے بھی کئے گئے،

ترجمان ایس این جی پی ایل نے جمعہ کو بتایا کہ سوئی ناردرن کے تحت پنجاب،خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 223 گیس کنکشن منقطع کردیے گئے، 308 انڈر بلنگ کیسز پروسیس اور گیس چوری میں ملوث افراد پر 1کروڑ 17 لاکھ سے زائدکے جرمانے عائد کیے گئے،لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر20 گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر6 کنکشن منقطع جبکہ12 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے اور4.28 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

بہاولپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 22 گھریلو کنکشن اورکمپریسر کے استعمال پر5 کنکشن منقطع جبکہ16انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے،گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 41 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ملتان میں غیر قانونی استعمال پر 5 گیس کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2 کنکشن منقطع کیے اور79 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے ، گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 0.29 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

شیخوپورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 12گیس کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 1کنکشن منقطع کیا گیا اور32 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے، گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 2.35 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے، راولپنڈ ی ا ور اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر25کنکشن منقطع جبکہ53 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے،گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 1.16ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر5 کنکشن منقطع جبکہ گیس چوری کی مد میں 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

پشاور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر46 کنکشن منقطع جبکہ11 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے،گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 2.06 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے،سرگودھا میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر2 کنکشن منقطع جبکہ39 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے،گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 0.02 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے، گوجرانوالہ میں گیس کے غیر قانو نی استعمال پر 2 اور کمپریسر کے استعمال پر 5 میٹرز منقطع جبکہ 24 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے۔

گیس چور ی اور انڈر بلنگ کی مد میں 0.56 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ساہیوال اور گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر5 گیس کنکشن منقطع کئے گئے۔ فیصل آباد میں گیس کے غیر قانو نی استعمال پر3 اورکمپریسر کے استعمال پر 1 میٹرز منقطع کیاگیا جبکہ 42 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے۔ گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 0.08 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے گئے،سیالکوٹ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر4 گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر2 کنکشن منقطع کئے گئے۔