چین ہمیشہ امن اور انصاف کے ساتھ کھڑا ہوا ہے، چینی وزارت خارجہ

92
چینی وزارت خارجہ

بیجنگ ۔20اکتوبر (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ امن اور انصاف کے ساتھ کھڑا ہوا ہے، چینی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے موجودہ تنازعہ کے بارے میں چین ہمیشہ امن اور عدل و انصاف کے ساتھ کھڑا ہوا ہے، ہم شہریوں اور شہری تنصیبات کے خلاف تمام پرتشدد حملوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نےبین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کریں،تشدد کو روکیں، شہریوں کا تحفظ کریں اور انسانی بحران سے گریز کریں۔ماؤ ننگ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ ماننا رہا ہے کہ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل سے نمٹتے وقت بڑے ممالک کوغیر جانبدارہونا چاہیے، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے اور مسائل کے سیاسی حل میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔