سہولت ڈیسک اور اعتراضات وصولی سینٹر ہفتہ اور اتوار کو بھی معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے، ترجمان الیکشن کمیشن

49
الیکشن کمیشن کسی قسم کے ہتھکنڈوں سے دبائو میں نہیں آئے گا اور آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا، ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عوام الناس کی سہولت کے لئے اسلام آباد سیکرٹریٹ میں قائم سہولت ڈیسک اور اعتراضات وصولی سینٹر ہفتہ اور اتوار کو بھی معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق یہ ڈیسک اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اکتوبر 2023 تک بلاناغہ کام کرتے رہیں گے۔اس دوران الیکشن کمیشن سے نقشہ جات بھی قانون کے مطابق قیمتاً حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ یہ سینٹر دفتری اوقات میں کھلے رہیں گے۔