پنجاب بھرمیں 1193ٹریفک حادثات میں 1318 افراد زخمی ہوئے، ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ

93
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

لاہور۔20اکتوبر (اے پی پی):ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1193ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا،جن میں 625 شدید زخمی افراد کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 688 معمولی زخمیوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 75 فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 650 ڈرائیوز،54 کم عمرڈرائیور، 500 مسافراور168پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 272 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں،جس میں صوبائی درالحکومت لاہور289 متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد 94 حادثات میں 104متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 83 حادثات میں 89 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

ان ٹریفک حادثات کے کل1318متاثرین میں 1067مرد اور251 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 205 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور727 اوسط عمر 18 سے 40 سال کے درمیان جبکہ386 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1059موٹرسائیکلز،68 آٹو رکشے،119 کاریں،29 وین ،07 مسافر بسیں،22 ٹرک اور100دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔