لیسکو کی لیاقت آباد سب ڈویژن میں کارروائی،پنڈی سٹاپ6 گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی۔ترجمان

184
LESCO

لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ایس ڈی او جوہر ٹاون فہد عزیز خان نے ہفتہ کے روزکارروائی کرتے ہوئے پنڈی سٹاپ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا۔

دوران آپریشن 6گھروں کو ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کرتے پکڑا،یہ گھر رانا غلام عباس کی پراپرٹی ہیں۔

موقع پر کنکشن منقطع کر کے کوارٹروں کے مالک رانا غلام عباس اور ملزمان کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروائی دی گئی ہے اور ملزمان کو 365,000روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔