سعودی عرب کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی مذمت

ریاض ۔ 31 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کی ہے۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز الیمامہ پیلس میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے 2500نئے یہودی تعمیرات کے منصوبے کی شدید مذمت کی گئی اورکہا گیاکہ یہ اقدام تمام مسلمہ بین الاقوامی …

ریاض ۔ 31 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کی ہے۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز الیمامہ پیلس میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے 2500نئے یہودی تعمیرات کے منصوبے کی شدید مذمت کی گئی اورکہا گیاکہ یہ اقدام تمام مسلمہ بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی ہے۔کابینہ نے کہاکہ اسرائیلی حکومت مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص بیت المقدس کو صیہونی شناخت دینے کی کوشش کررہی ہیں اوراسرائیلی حکومت کے ان اقدامات کے خلاف بین الاقوامی برادری کو اپناکردار ادا کرنا چاہئیے۔کابینہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام میں محفوظ زون کے قیام کی حمایت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply