ہری پور،تھانہ غازی پولیس نے2 ملزمان کو گرفتارکرکےمنشیات برآمدکرلی

127
منشیات

ایبٹ آباد۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):ہری پورپولیس نے2 ملزمان کو گرفتارکرکےمنشیات برآمدکرلی۔ڈسڑکٹ پولیس آفیسرہری پورمحمدعمرخان کی ہدایت پرضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ایچ اوتھانہ غازی اعجاز علی نےپولیس نفری کےہمراہ کارروائی کرتےہوئےملزم ولایت خان ولدسرزمین خان سکنہ خالو غازی کوگرفتارکرکےقبضہ سے1کلو56گرام ہیروئن اور یاسر ولدانور دین سکنہ مین کالونی تربیلاکو گرفتارکرکےقبضہ سے187گرام آئس برآمدکرلی۔ملزمان کےخلاف امتناع منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیےگئے۔