پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ کےلئے 8 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

94

اسلام آباد ۔ ےکم فروری (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ایشین سائیکلنگ چیمپیئن شپ کےلئے 8 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ چیمپیئن شپ 25 فروری سے 2 مارچ تک بحرین میں کھیلی جائے گی جس میں دو کیٹگری مقابلوں میں قومی کھلاڑی حصہ لیں گے۔ سینئر انڈر 23 کیٹگری میں 4 اور جونیئر کیٹگری میں 2 کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ ان کے ہمراہ دو آفیشلز بھی ہوں گے۔