حکومتِ انسداد پولیو کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ، وفاقی وزیر صحت

63
وفاقی وزیرڈاکٹر ندیم جان

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ حکومتِ اس بات کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی کہ معذوری کا باعث بننے والا پولیو وائرس بچوں کی صحت کو خطرے سے دو چار نہ کرے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر ندیم نے کہا کہ ہم پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں، کوشش ہے تمام بچے اس مہلک مرض سے بچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، حکومتِ انسداد پولیو کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔