وزیراعلی پنجاب کا ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر سے 20کلو میٹر دورتھانہ چٹیانہ کااچانک دورہ، تھانہ کی صورتحال پر شدید برہم

191
Mohsin Naqvi

لاہور۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی محسن نقوی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر سے 20کلو میٹر دورتھانہ چٹیانہ کااچانک دورہ کیا۔چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اورانسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی ہمراہ تھے۔تھانہ چٹیانہ میں فرنٹ ڈیسک خالی تھا،پولیس افسران اورآپریٹر غائب تھے۔

وزیراعلی محسن نقوی تھانہ چٹیانہ کی صورتحال دیکھ کر شدید برہم ہوئے۔وزیراعلی محسن نقوی نے فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں پر ہونے والی کارروائی کو خود چیک کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے تھانہ چٹیانہ کے حوالات میں بندملزمان سے ان کے کیسز کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے تھانے میں موجود سائلین سے بھی ملاقات کی اوران کے مسائل پوچھے۔