
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ معاشرے میں تلخ رویوں کو علم و ادب اور کتاب دوستی سے ختم کیا جاسکتا ہے، نوجوان نسل علم وادب اور کتاب دوستی کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائے تا کہ وہ پیشہ وارانہ زندگی کی کامیا بیوں کے ساتھ کردار کے اعلی اوصاف سے بھی ہمکنار ہوں۔وہ بدھ کو معروف ادیب، افسانہ نگار اور کالم نویس انتظار حسین کی پہلی برسی کے موقع پر اسلام آباد کالج برائے خواتین ایف سیون ٹو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔