ڈنمارک کے ہولگر رونے کا بیسل اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

60
ڈنمارک کے ہولگر رونے کا بیسل اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

بیسل۔25اکتوبر (اے پی پی):ڈنمارک کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ہولگر رونے سوئس انڈورزبیسل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔

انہوں نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سربین حریف ٹینس کھلاڑی میو میر کو شکست دی۔اے ٹی پی کے زیر اہتمام سوئس انڈورز بیسل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سوئٹزرلینڈ کے شہر بیسل میں جاری ہے۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں ڈنمارک کے ٹینس سٹار ہولگر رونے عمدہ کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے حریف سربین کھلاڑی میومیر کو پہلے سیٹ میں 6-1 کی شکست کے باوجود اگلے دونون سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 3-6 سے شکست دے کر ان کو نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ ایونٹ کےدوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ ہولگر رونے کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ ارجنٹائن کے سیباسٹین بیز سے ہوگا۔