جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی سویڈش وزیر اعظم سے ملاقات، مہاجرین کے بحران پر تبادلہ خیال

113

سٹاک ہوم ۔ یکم فروری (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اپنے دورہ سویڈن کے دوران سویڈش وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں مہاجرین کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تجارت اور دیگر باہمی امور پر بھی گفتگو کی۔حکام کے مطابق مرکل نے سویڈن کے بادشاہ اور ملکہ سے بھی ملاقات کی۔ جرمن چانسلر کا یہ دورہ آئندہ ہفتے مالٹا میں ہونے والی یورپی یونین کے رہنماوں کی کانفرنس سے قبل عمل میں آیا ہے