لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان کے خلاف بھی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے،بیالیس روز میں 1ارب سے زائد کی وصولی

139
LESCO

لاہور۔25اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔بیالیس روز سے جاری مہم کے دوران31872 ڈیفالٹرز سے1ارب روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 4277نا دہندگان سے132.30ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 3682 نا دہندگان سے234.61 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سینٹرل سرکل میں 4077 نا دہندگان سے149.30ملین اور ساتھ سرکل میں 1765نا دہندگان سے58.60 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 2767نا دہندگان سے63.24 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 3404نا دہندگان سے144.29ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 4903نا دہندگان سے69.38 ملین جبکہ قصور سرکل میں 6997 نا دہندگان سے170.81 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے چالیسویں روز472نا دہندگان سے1کروڑ61لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 49نا دہندگان سے1.01ملین اور ایسٹرن سرکل میں 88نا دہندگان سے3.83ملین کی ریکوری کی۔

دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹان رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 69نا دہندگان سے2.37 ملین اور ساتھ سرکل میں 24نا دہندگان سے0.71 ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 53نا دہندگان سے1.36 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 46نا دہندگان سے3.23 ملین کی ریکوری کی۔

منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 65نا دہندگان سے0.72ملین جبکہ قصور سرکل میں 78نا دہندگان سے2.93 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔