رحیم یار خان میں سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران مین ہول میں گر کر 3 مزدور جاں بحق اور ایک کی حالت تشویشناک

201
Husband and wife died

رحیم یارخان۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):رحیم یار خان کے علاقہ رانجھے خاں میں سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران مین ہول میں گر کر 3 مزدور جاں بحق اور ایک کی حالت تشویشناک ہے،

ریسکیو زرائع کے مطابق جاں بحق مزدور نئی سیوریج لائن ڈالنے کیلئے کھدائی کررہے تھے اسی دوران پہلے سے بند بوسیدہ گٹر لائن ٹوٹ گئی جس میں گرنے سے دم گھٹ جانے سے 3 مزدوروں کی موت ہوگئی واقعے کی اطلاع پر ریسکیو نے مزدروں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا جانبر نہ ہوسکے تاہم ایک متاثرہ مزدور اور 3 جاں بحق مزدوروں کی نعشیں شیخ زید ہسپتال منتقل کردیں گئیں ہیں۔