کراچی۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل جونیئربیڈمنٹن چمپئن شپ کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ افتتاح کردیا گیا،
مہمان خصوصی نیشنل بینک شعبہ سپورٹس کے سربراہ کامران خالد نے جمعرات کو نیشنل بینک سپورٹس کمپلیکس میں افتتاح کیا۔ اس موقع پر شائقین اورکھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔کامران خالدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے ، ماضی میں بھی ہم نے کراچی سمیت پاکستان بھر میں کھیل کے ہر شعبہ کو سپورٹ کی ہے۔
نیشنل بینک کے صدر رحمت علی حسنی کا بھی یہی وژن ہے کہ کھیلوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکے اور کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع مل سکیں۔ فرحان لاشاری نے خطبہ استقبالیہ کے کلمات ادا کرتے ہوئے نیشنل جونیئربیڈمنٹن چمپئن شپ کی تصیلات سے آگاہ کیا اور کھلاڑیوں کی حصلہ افزائی کی۔ اس موقع،محمد جاوید، عارف بھوپالی،خالدپراچہ اور دیگربھی موجودتھے۔