سونے کی قیمت ایک بار پھر50ہزارروپے سے تجاوز کر گئی

98
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

کراچی ۔ یکم فروری (اے پی پی)ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر50ہزارروپے سے تجاوز کر گئی۔بدھ کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت13ڈالرکے ریکارڈاضافے سے1211ڈالرہوگئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیورلزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں300روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راوالپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت 49ہزار900روپے سے بڑھ کر50ہزار200روپے پرجاپہنچی اسی طرح257روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار28روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت760روپے پربدستوربرقراررہی۔