اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):سینیٹ کا اجلاس پیر کی دو پہر اڑھائی بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر رانا مقبول احمد اور سابق سینیٹر ایس ایم ظفر کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس سے اراکین نے خطاب کیا۔
اس کے علاوہ مرحومین کے لئے تعزیتی قراردادوں کی متقفہ منظوری دی گئی۔ اجلاس میں 27 اکتوبر 1947 کو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضہ کی مناسبت سے یوم سیاہ کے موقع پر قرارداد کی متفقہ منظوری دی گئی۔ بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے ایوان کی کارروائی پیر کی دو پہر اڑھائی بجے تک ملتوی کر دی۔