سرحدوں پر امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے، قوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری

100

اقوام متحدہ ۔ 02 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گٹیرس نے سرحد پر امتیازی سلوک سے مبرا نظام کی ضرورت پر زور دیاہے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکوں کو یہ حق ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کے منصوبوں کو ناکام کرنے کےلئے دہشتگردوں کی جانب سے غیر قانونی در اندازی سے بچنے کےلئے اپنی سرحد پر سخت نگرانی رکھیں اور پابندی لگائیں لیکن یہ مذہب ،نسل یا قومیت کی بنیاد پر نہیں ہو نا چاہیے۔