یورپی گندم کے نرخ ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے

94

پیرس ۔ 02 فروری (اے پی پی) یورپین گندم کے نرخ ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورو کی شرح تبادلہ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی یورو نیکسٹ منڈی میں اجناس کے نرخ پر اثر انداز ہوئی اور مارچ کے لئے ملنگ ویٹ کے سودے نرخ میں 0.75 فیصد کی کمی کے ساتھ 165.50سے165.50یورو فی ٹن جبکہ 12 فیصد پروٹین کی حامل پیرس مارچ ویٹ کنٹریکٹ 170 یورو فی ٹن میں طے کئے گئے ۔