ویانا۔28اکتوبر (اے پی پی):اٹالین ٹینس سٹار جانک سینر نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی،کوارٹر فائنل راؤنڈ میں انہوں نے فرانسس تیافو کو شکست دی ، اے ٹی پی کے زیر اہتمام ویانا اوپن کے دلچسپ مقابلے آسڑیا میں جاری ہیں
، گزشتہ روز مینز سنگلز ایونٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں اٹلی کے جانک سینر نے امریکہ کے فرانسس تیافو کے خلاف میں سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ، ان کی جیت کا سکور 3-6 اور 4-6 رہا۔