آئی سی سی ورلڈ کپ ،آسٹریلیا نے نیوزی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 5 رنز سے ہرا دیا،تراوس ہیڈپلیئر آف میچ قرار

80
آئی سی سی ورلڈ کپ ،آسٹریلیا نے نیوزی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 5 رنز سے ہرا دیا،تراوس ہیڈپلیئر آف میچ قرار
آئی سی سی ورلڈ کپ ،آسٹریلیا نے نیوزی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 5 رنز سے ہرا دیا،تراوس ہیڈپلیئر آف میچ قرار

دھرم شالا۔28اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 5 رنز سے ہرا دیا ، کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 388 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا جس میں تراوس ہیڈ کی شاندار سنچری شامل تھی ، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 383 رنز بنابنائے، کیویز ٹیم جیت کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی، مچل سٹارک نے آخری اوور میں 19رنز کا دفاع کر کے ٹیم کو شکست سے بچایا، ریچن روندرا نے 116 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ، تراوس ہیڈ کو مرد میدان قرار دیا گیا ۔

ہفتہ کو دھرم شالا کے ہماچل پردیش اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 27 ویں میچ میں آسٹریلوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں388 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، تراوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 175 رنز کاجاندار آغازفراہم کیا، وارنر 65 گیندوں پر 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، تراوس ہیڈ نے 59 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور 109 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے ، دیگر بیٹرز میں گلین میکسویل 41 ، جوش انگلیس 38 ، پیٹ کمنز 37 اور مچل مارش 36 رنز بنا کر نمایاں رہے ، نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹرینٹ بولٹ اور گلین فلپس نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں

، بڑے ہدف کے تعاقب میں کیوی بیٹرز نے بھی خوب مقابلہ کیا تاہم میچ کا نتیجہ اپنے حق میں نہ کر سکے ، نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 383 رن بنا سکی ، ریچن روندرا نے 89 گیندوں پر 116 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے ، جیمز نیشم نے 58 اور ڈیرل مچل نے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زامپا نے تین جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔