میپکو ریجن میں صارفین سے بلنگ کی مد میں 81ارب48کروڑ روپے کی وصولی

97
MAPCO
MAPCO

ملتان۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)نے ریجن بھرمیں صارفین سے بلنگ کی مد میں 81ارب 48کروڑروپے وصولی کی ہے جس سے ماہانہ ریکوری کی شرح 99.60فیصد رہی ۔ ایک ماہ میں 13اضلاع میں پرائیویٹ صارفین سے 77ارب 35کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.53فیصد اور سرکاری اداروں /محکموں سے 4ارب 12کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 98.90فیصد رہی ہے۔

ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق ستمبر 2023ء کے دوران ملتان ، مظفرگڑھ، ڈی جی خان، خانیوال، وہاڑی، بہاولنگر، ساہیوال، بہاولپور اور رحیم یار خان سرکلوں میں گھریلو صارفین سے 40ارب 40کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے گئے جس سے ریکوری کی شرح 99.92فیصد رہی۔

کمرشل صارفین سے 7ارب 89کروڑ13لاکھ روپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.82فیصد، جنرل سروس کیٹگری کے صارفین سے 44کروڑ71لاکھ60ہزارروپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.68فیصد، صنعتی صارفین سے 13ارب 5کروڑ63لاکھ20ہزارروپے ریکوری کے ساتھ 99.50فیصد، زرعی ٹیوب ویل صارفین سے 15ارب40کروڑ56لاکھ80ہزارروپے وصولیوں کے ساتھ تناسب 98.34فیصد، دیگر کیٹگریز کے صارفین سے 14کروڑ53 لاکھ60ہزارروپے وصولی کے ساتھ تناسب 104.38فیصد رہاجبکہ ریجن بھر میں وفاقی اور صوبائی سرکاری اداروں /محکموں سے ایک ماہ کے دوران 4ارب 12 کروڑ 56 لاکھ 60ہزارروپے ریکوری کی گئی جس سے ماہانہ ریکوری کی شرح 98.90فیصد رہی۔