
لاہور۔29اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کا خصوصی اجلاس کل پیر کو طلب کرلیا۔اجلاس میں رواں مالی سال 2023-24کے آئندہ چار ماہ کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔صوبائی وزرا،مشیران،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،چیئرمین پلاننگ اینڈ بورڈ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزاوراعلی حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔