نگران وزیر داخلہ کی آواران میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مسلح افواج کے دو جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار

74

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے آواران میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مسلح افواج کے دو جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ اپنےبیان میں انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

مسلح افواج کی جرات اور بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانواں نے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔مسلح افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔