اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے تربت میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
اور مزدوروں اور پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار افسوس کیا ہے۔ منگل کو وزیر داخلہ سرفرا احمد بگٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے شہداکے درجات بلند کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔
انہوں نےکہا کہ دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر معصوم مزدوروں کو نشانہ بنایا،دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کرسکتیں۔دہشت گردی کا پہلے بھی مقابلہ کیا ،اب بھی پوری قوت سے اس کا قلع قمع کریں گے۔ انہوں نےکہا کہ ارض پاک پر موجود ایک ایک دہشت گرد اور ملک دشمن کا صفایا کریں گے۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم یکسو ہے۔